مشرق وسطیٰ جنگ: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں ضافے کا رجحان جاری ہے، مارکیٹنگ ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک March 10, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر کے مطابق ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 تا 350 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایران جنگ کے بعد سے ایل پی جی کی سپلائی کم اور قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سے کہا ہے کہ روس یا عمان سے ایل پی جی کا بندوبست کرے۔

مقبول خبریں