بنگلادیش کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین اور عبدالصمد اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں


ویب ڈیسک March 11, 2026

ڈھاکا:

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔ 

مہمان ٹیم کے کپتان مہدی حسن مرزا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ 

یاد رہے کہ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین اور عبدالصمد اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔

بنگلہ دیش ٹیم
مہدی حسن مرزا (کپتان)، سیف حسن، تنزید حسن، توحید ہردوئے، نجم الحسن شانتو، لٹن داس (وکٹ کیپر)، عفیف حسین، رشاد حسین، تسکین احمد، ناہید رانا اور مستفیض الرحمٰن

پاکستان ٹیم
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، عبدالصمد، فہیم اشرف، محمد وسیم، ابرار احمد

دوسری جانب، سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ باِلترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کی گئی نئی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

مائیک ہیسن کے مطابق بنگلہ دیش کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، اس لیے ٹیم کو جلد از جلد مقامی پچ اور موسم کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا تاکہ میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر سخت مقابلہ دیا جا سکے۔

مقبول خبریں