کراچی؛ نہر میں ڈوبنے سے ایک نوجوان جاں بحق

نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے


ویب ڈیسک March 11, 2026

کراچی:

منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں ڈوبنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی بحری ریسکیو ٹیم نے ایک نوجوان کو اسی روز ہی زندہ نکال لیا تھا۔

حکام کے مطابق مرنے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ محمد اشعر ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی۔

زندہ نکالے جانے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ حسنین ولد سبحان کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔