ایرانی اسکول پر حملہ، امریکی سینیٹر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے بھی ایران سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک March 11, 2026

امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل موجود ہی نہیں ہیں۔

چک شومر کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل مار کر اپنے ہی ملک کے ایک اسکول میں 170 بچیوں کو مار دیا ہے تاہم شومر کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود نہیں، اس لیے یہ دعویٰ درست نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے بھی ایران سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کو ایران میں زمینی کارروائی کے لیے بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بلومینتھل نے یہ بات ایک بند کمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بریفنگ کے دوران انہوں نے کئی سوالات اٹھائے لیکن ان کے واضح جواب نہیں دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام کو ایران سے متعلق موجودہ صورتحال کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی جانی چاہئیں۔

مقبول خبریں