کراچی:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے آج خلیجی ممالک کے مختلف اسٹینز کی 84 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
کراچی ائیرپورٹ سے آج مشرق وسطیٰ کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد ائیر پورٹ سے 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر 18 پروازیں، پشاور ائیرپورٹ پر 16، ملتان ایئر پورٹ پر 4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
منسوخ پروازوں میں ایمریٹس اتحاد ائیر، گلف،ائیرعربیہ پی آئی اے، ائیربلو،قطرائیرویز سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ائیرلائنز شامل ہیں۔
پاکستان سے 12 روز کے دوران خلیجی ممالک کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1308 ہوگئی، مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای، قطر، ایران، کویت اور بحرین میں فضائی حدود بند ہیں۔
حکام کے مطابق فضائی حدود بندش سے 28 فروری سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اس وقت دوحہ دبئی ابو ظہبی شارجہ بحرین سمیت دیگر ایئر پورٹس سے ریلیف پروازوں کی مشروط اجازت دی جارہی ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج دبئی شارجہ راس الخیمہ سمیت دیگر ائیرپورٹس کی بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول پر آگیا۔