واٹس ایپ کا کم عمر بچوں کیلئے نیا فیچر تیار

فیچر کے تحت کم عمر صارفین اپنے والدین کی اجازت سے پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے


ویب ڈیسک March 12, 2026

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 13 برس سے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر تیار کیا ہے جس کے بعد وہ اپنے والدین کی اجازت سے پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ تبدیلی کم عمر صارفین کو پلیٹ فارم کی فیملی کا اہم جزو کے اعتراف میں کی گئی۔ تاہم، یہ فیچر ایک ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب نوجوانوں کو فون اور سوشل میڈیا ایپس سے لاحق خطرات سے متعلق تحفظات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ ’پیرنٹ-مینجڈ‘ اکاؤنٹس والدین کے فیڈبیکس کے نتائج میں بنائے گئے ہیں جنہوں نے اپنے کم عمر بچوں کو ایپ چلانے سے متعلق کمپنی کو کہا تھا۔

ضوابط کے مطابق والدین اور سرپرستوں کو ایپ پر اکاؤنٹس بنانے اور مینج کرنے ہوں گے اور بچوں کے اکاؤنٹس بڑوں کے اکاؤنٹس سے جڑے ہوں گے۔

مقبول خبریں