عید الفطر کی آمد پر ڈاکوؤں کی ’عیدی مہم‘ زور و شور سے  جاری 

فوٹیج میں ڈاکوؤں کے قریب سے دیگر شہری بھی گزرتے دیکھے جاسکتے ہیں


ویب ڈیسک March 12, 2026

راولپنڈی میں  تھانہ ویسڑیج کے علاقے سے ڈاکو موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بناکر موٹر سائیکل و ہیلمٹ چھین لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس میں شلوار قمیض پہنے تین ڈاکوؤں کو بظاہر سکون سے گلی میں پیدل چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

فوٹیج میں ڈاکوؤں کے قریب سے دیگر شہری بھی گزرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ جیسے ہی ڈاکوؤں کو موقع ملتا ہے ڈاکو تہنا موٹر سائیکل سوار کو گھیرا ڈال کر روکتے ہیں۔ ایک ڈاکو موٹر سائیکل کو عقب سے پکڑ کر روکتے ہیں جبکہ ایک سامنے آکر پسٹل نکال کر تانتا ہے اور ایک درمیان میں کھڑا ہوکر سوار کو موٹر سائیکل سے زبردستی اترنے کا کہتا ہے۔ 

موٹر سائیکل سوار پریشانی میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوتا ہے تو ڈاکو اسکو تشدد کا نشانہ بنا کر موٹر سے اتارتے اور دھکاتے ہیں۔ 

تینوں ڈاکووں میں ایک موٹر سائیکل سوار کا ہیلمٹ دوسرے کو پہناتا ہے اور تینوں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

متاثرہ شہری عمر فیضان نے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ مقدمہ درج کیا جارھا ہے تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے۔

مقبول خبریں