پشاور ہائی کورٹ میں توانائی بچت کے اقدامات کے تحت ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک باقاعدہ عدالتی کارروائی ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری سے نیا انتظامی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ججز کے پیٹرول کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوشن برانچ جمعہ اور ہفتہ کو محدود عملے کے ساتھ کھلی رہے گی جبکہ یہ اقدامات نیشنل جوڈیشل (پالیس میکنگ) کمیٹی کی ہدایات اور توانائی بچت پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے تمام بینچز پر نیا ورکنگ شیڈول فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔