پشاور ہائی کورٹ میں توانائی بچت کے اقدامات کے تحت ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک باقاعدہ عدالتی کارروائی ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔


ویب ڈیسک March 12, 2026

پشاور ہائی کورٹ میں توانائی بچت کے اقدامات کے تحت ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک باقاعدہ عدالتی کارروائی ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری سے نیا انتظامی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ججز کے پیٹرول کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوشن برانچ جمعہ اور ہفتہ کو محدود عملے کے ساتھ کھلی رہے گی جبکہ یہ اقدامات  نیشنل جوڈیشل (پالیس میکنگ) کمیٹی کی ہدایات اور توانائی بچت پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے تمام بینچز پر نیا ورکنگ شیڈول فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مقبول خبریں