ڈی آئی خان؛ فورسز اور امن کمیٹی کے مشترکہ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک،  4 گرفتار

دہشت گردوں کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری


ویب ڈیسک March 12, 2026
فوٹو: فائل

ڈی آئی خان:

لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی نے تختی خیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی ہدایت پر کی گئی جس کے لیے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری روانہ کی گئی۔

آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

مقبول خبریں