کامران ٹیسوری کو جاگیرداروں اور وڈیروں کی بلیک میلنگ پر عہدے سے ہٹایا گیا، فاروق ستار

گورنر کو ہٹاکر وفاق نے ایم کیو ایم کو خیرباد کہہ دیا، اگر اسے ریڈ لائن نہ بنایا گیا تو ایم کیو ایم کو بہت نقصان ہوگا،


ویب ڈیسک March 12, 2026

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ جاگیرداروں اور وڈیروں کی بلیک میلنگ کیوجہ سے کیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہت فلاحی کام کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ جاگیرداروں وڈیروں کو خوش اور بلیک میلنگ میں آکر کیا گیا ہے یہ فیصلہ بالا ہی بالا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کے حوالے سے فیصلہ کر کے سنگین غلطی کی اور ایم کیو ایم کو بھی اس پر اعتماد میں نہیں لیا، جس کا مطلب ہے وفاقی حکومت نے ایم کو ایم کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

فاروق ستار  نے کہا کہ اب ایم کیو ایم کا اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ وہ اب حکومت میں رہے ۔گورنر کو ہٹانے کے سلسلے میں اپنا بیانیہ ڈاکٹر خالد مقبول اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قیادت اپنے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔اس فیصلے کو ایم کیو ایم نے ریڈ لائن نہ بنایا تو ایم کیو ایم کی سیاسی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

مقبول خبریں