دی ہنڈرڈ لیگ، عثمان طارق کا 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ میں معاہدہ، شاداب اور حارث رؤف کو کسی نے نہیں لیا

برمنگھم فینکس نے عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے


ویب ڈیسک March 12, 2026
فوٹو فائل

برطانیہ میں ہونے والی کاؤنٹی 100 لیگ کے آکشن میں ابھرتے ہوئے پاکستانی اسپن بولر عثمان طارق کو ٹیم نے 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈز میں خرید لیا۔

تفصیلات کے مطابق 100 لیگ کی فرنچائزز نے اپنے کھلاڑیوں کی بولیاں لگائیں۔ اس دوران عثمان طارق کو برمنگھم فینکس نے ٹیم کا حصہ بنایا۔

اس کے علاوہ حارث رؤف اور شاداب خان کو کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔

دوسری جانب پاکستان کے جادوگر نوجوان اسپنر ابرار احمد کو بھارتی فرنچائز سن رائز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں خریدا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی کھلاڑی کو بھارتی فرنچائز نے بڑے ایونٹ کیلیے خریدا ہے۔

مقبول خبریں