عراق میں امریکی سفارتخانے اور اڈوں پر حملے

حملے کا مقصد سفارت خانے کی گراؤنڈ میں موجود فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنانا تھا


ویب ڈیسک March 14, 2026

عراق میں امریکی سفارتخانے اور اڈوں پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عالمی میڈیا ادارے اے پی اے نے الحدث ٹی وی چینل کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میزائل سفارتخانے کے کمپاؤنڈ کے اندر گرا۔ دھماکے کے بعد سفارتخانے کے علاقے سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن نقصان کی مکمل تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ حملے کا مقصد سفارت خانے کی گراؤنڈ میں موجود فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنانا تھا۔

دوسری جانب عراق میں مزاحمتی گروپ نے 24 گھںٹوں کے دوران امریکی اڈوں پر آٹھ حملے کیے ہیں۔

مسلح دھڑوں نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کیا تاہم بیان میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں