مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، جاپانی وزیر اعظم کا ٹرمپ سے ملاقات کا فیصلہ

تاکائیچی کا گزشتہ سال وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا واشنگٹن کا دورہ ہوگا


ویب ڈیسک March 14, 2026

جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی اگلے ہفتے امریکا کے دورے پر روانہ ہونگی جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشرق وسطیٰ سمیت بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاکائیچی کا گزشتہ سال وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا واشنگٹن کا دورہ ہوگا۔ امکان ہے کہ وہ جمعرات کو ٹرمپ کے ساتھ ایک سمٹ کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ بشمول ایران پر بات چیت متوقع ہے۔ تاکائیچی نے جمعہ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ وہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے درمیان ٹوکیو کا موقف ٹرمپ تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی حکومت کا خیال ہے کہ ایران میں حالیہ امریکی-اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا قانونی جائزہ لینا مشکل ہے جب کہ جلد از جلد کشیدگی کم کرنے پر زور دینا چاہیے۔

علاوی ازیں اس بات کی بھی توقع ہے کہ وہ دوطرفہ تجارتی فریم ورک کے تحت اقتصادی سلامتی اور جاپانی سرمایہ کاری میں اضافہ سمیت متعدد مسائل پر بات چیت کریں گی۔

مقبول خبریں