راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کے اغواء اور جنسی زیادتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار

زیر حراست اشتہاری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو اغواء کر کے زیادتی کی تھی اور وہ مئی 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا۔


صالح مغل March 15, 2026

راولپنڈی: تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کے اغواء اور زیادتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست اشتہاری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو اغواء کر کے زیادتی کی تھی اور وہ مئی 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مندرہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے ایک ساتھی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق گرفتار اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔

مقبول خبریں