تیسرا ون ڈے: بنگلا دیش کا پاکستان کو 291 رنز کا ہدف

بنگلادیش نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک March 15, 2026

ڈھاکا:

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دے دیا۔

میرپور میں جاری میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز اسکور کیے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے تنزید حسن شاندار 107 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ توحید ہردوئے 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

دیگر بلے بازوں میں لٹن داس 41، سیف حسن 37 اور نجم الحسن شانتو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیو کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں