عوامی کالونی ، سکھن ، حیدری مارکیٹ ، تیموریہ اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 6 زخمی سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کورنگی 5 نمبر سیکٹر 36/C راشد اکیڈمی کے قریب سے مبینہ مقابلت کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، 4 چھینے گئے موبائل فونز ، پرس بمعہ کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
سکھن پولیس نے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 بھوسہ منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ اسی طرح حیدری مارکیٹ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کوثر نیازی کالونی ندی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ڈاکوؤں سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم أباد بلاک ایم ڈینٹل کالج کے قریب سے مبینہ مقابلے کی بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور ایک کار برآمد کی گئی۔
ڈیفنس پولیس نے قیوم آبار سی أر پٹے کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے دو پستول نائن ایم ایم اور ایک تیس بور پستول ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برامد کر لی۔