جیل چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا
تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے جیل چورنگی سپراسٹور کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ کاشف ولد غلام مصظفیٰ کے نام سے کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا۔ علاقے کی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔