یومِ پاکستان کی مناسبت سے آزاد کشمیر کے لواحقینِ شہداء اور سماجی کارکنان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یومِ پاکستان کی مناسبت سے آزاد کشمیر کے لواحقینِ شہداء نے کہا کہ 23 مارچ یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا۔
لواحقینِ شہداء نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان آج بھی محفوظ ہے کیونکہ اس کی بنیاد میں قوم کی دعائیں، حوصلہ اور شہداء کی لازوال قربانیاں شامل ہیں، ہم نے صبر کا عہد کیا ہے اور پاکستان کے ساتھ وفاداری نبھانے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرزمینِ پاکستان کو قوم نے اپنی محبت، قربانیوں اور امیدوں سے مضبوط بنایا ہے، جو عظیم لوگ پاکستان پر نثار ہوئے، قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
لواحقینِ نے کہا کہ پاکستان قوم کی امید ہے اور یہی ملک ایک روشن، محفوظ اور باوقار مستقبل کی نوید ہے۔
اسی طرح یومِ پاکستان کی مناسبت سے ملک کے نمایاں ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس اور سماجی رہنماؤں نے بھی قوم کے نام خصوصی پیغامات دیئے۔
چھیپا ویلفیئر کے محمد رمضان چھیپا نے اپنے پیغام میں کہا کہ مایوسیوں کے اندھیروں میں ہم روشنیوں کے چراغ جلاتے ہیں۔ انس احمد، چیئرمین کشمیر سٹوڈنٹس فاؤنڈیشن نے کہا کہ ہم مشکلات کی پرواہ کیے بغیر اپنے حصے کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔
انصار برنی، ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نے کہا کہ ہم ایک حقیقت پسند قوم ہیں، جو سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔
مسرت مصباح ، ڈیپلیکس اسمایل اگین فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ23 مارچ محظ ایک قراردادنہیں،یہ وطن ایک دوسرے کے ساتھ دینے سے وجود میں آیا تھا۔
دوسری جانب شہزاد ساجد ، دارالرحمت ٹرسٹیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان نام ہے ان وعدوں کا جو قوم نے اپنی سرزمین سے کیئے۔ 23 مارچ اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان ہمارے اسلاف کے لہو، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی امانت ہے۔