رات گئے بند کھنہ روڈ پر انتہائی بری طرح اور لوڈڈ گاڑی کی موجودگی پر سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائٹ ڈیوٹی پر متعین عملے کو گاڑی فوری طور پر روک کر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔
انچارج سینئر وارڈن انسپکٹر عبدل واحد نے اورلوڈڈ وہیکل کو جہاز گراؤنڈ کے قریب تعاقب کرکے روک لیا۔ وہیکل پر تہہ در تہہ فرنیچر وغیرہ کا سامان لوڈ تھا جو گاڑی سے کہیں فٹ اوپر تک نکلا ہوا تھا۔
سامان بجلی کی تاروں سے ٹکرانے یا گاڑی اور لوڈنگ کے باعث توازن کھو جانے پر چلتے چلتے الٹنے کا بھی خدشہ تھا۔ سٹی ٹریفک پولیس کے عملے نے وہیکل کے ڈرائیور کو شدید اور لوڈنگ پر دس ہزار روہے کا چالان ٹکٹ جاری کردیا۔
وہیکل ڈرائیور اور مالک کو آئندہ کے لیے سخت وارننگ بھی دی گئی۔ فرحان اسلم سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرہنس پالیسی رکھی جائے گی۔