لاہور ہائیکورٹ نے ڈکی بھائی سے رشوت وصول کرنے اور اختیارت کا ناجائز استعمال کرنے والے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق ایڈیشنل ڈایکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفرازکی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عبہر گل خان نے کی۔
عدالت نے ضمانت کو منظور کرتے ہوئے چوہدری سرفراز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
وکیل صفائی نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دیگر افراد کو معطل کر کے مقدمہ درج اور پھر گرفتار کیا گیا تھا۔