مشرقی وسطی جنگ کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر 

پروازوں کی منسوخی کی سینچری 101 مکمل ہوگئی ہے


ویب ڈیسک March 17, 2026

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر 8 ائیرپورٹس سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

مشرقی وسطی میں کل سے اچانک جنگ میں تیزی کے بعد صورتحال پھر بگڑ گئی ہے۔ ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل مکمل معلومات لیکر آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ میں سینکڑوں مسافر پہنچ کر واپس گھروں کو چلے گئے۔

عرب امارات کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز ایک بار پھر معطل ہوگیا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل سمیت ملک کے آٹھ ائیرپورٹ سے 18 روز میں 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

ملک کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے آج مشرق وسطیٰ کے مختلف ائیرپورٹس  کی دو طرفہ  64 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ 

کراچی ائیرپورٹ سے  آج دوحہ کویت بحرین ایران عراق سمیت دیگر  مشرق وسطی کی 20 پروازیں، اسلام آباد ائیر پورٹ سے دبئی دوحہ بحرین کویت مسقط   کی 10 پروازیں، لاہور ائیرپورٹ سے کویت دوحہ بحرین ابو ظہبی کی دوطرفہ  16 پروازیں اور پشاورائیرپورٹ  پر دوحہ، دبئی اور ابو ظہبی کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ 

سیالکوٹ ائیرپورٹ سے آج دبئی دوحہ ریاض بحرین کی 8 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کی پروازوں کا آپریشن معمول پر ہے۔

مقبول خبریں