عدالت کا پی آئی اے کی ملازمہ کی بحالی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم

ملازمہ کے خلاف کی گئی تمام کارروائی غیر قانونی تھی


ویب ڈیسک March 17, 2026

پی آئی اے کی ملازمہ کی نوکری سے برطرفی کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی آئی اے کی ملازمہ کی بحالی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی آئی اے کو ملازمہ کو تمام فوائد و واجبات کی ادائیگی کا بھی حکم دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ماتحت فورمز کے فیصلوں میں کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی، ایسی صورت میں ہائی کورٹ کی مداخلت کا جواز نہیں ہے۔

وکیل پی آئی اے کا کہنا تھا کہ صائمہ حفیظ سومرو کو 2017 میں نوکری سے غیر حاضر  رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، انکوائری کے بعد ملازمہ کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

وکیل ملازمہ نے کہا کہ ماتحت عدالت نے شواہد کو نظر انداز کرکے ملازمہ کی برطرفی کالعدم قرار دی، درخواست گزار اپنے والد کی علالت کے باعث رخصت پر تھیں،

وکیل ملازمہ نے کہا کہ درخواست گزار کے پاس مناسب چھٹیاں موجود تھیں تاہم ایچ آر نے چھٹیاں منظور نہیں کیں۔ ملازمہ کو شوکاز نوٹس قانونی مدت گزر جانے کے بعد جاری کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انکوائری کے دوران ملازمہ کو گواہوں کر جرح کا حق بھی نہیں دیا گیا، ملازمہ کے خلاف کی گئی تمام کارروائی غیر قانونی تھی۔

مقبول خبریں