تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو ایک حملے میں مار دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات کی گئی، جس میں سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ موت ایران کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج ایرانی کمانڈرز کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اس دعوے پر ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔