علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نوٹ شائع، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ علی لاریجانی شہید ہو گئے ہیں


ویب ڈیسک March 17, 2026

تہران: ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ شائع کیا گیا ہے، جس میں حالیہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بحریہ کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یہ نوٹ ایرانی ریاستی میڈیا نے بھی شیئر کیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ شہید اہلکاروں کی یاد ہمیشہ ایرانی عوام کے دلوں میں رہے گی، اور ان کے قربانیوں سے ایرانی فوج کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔

نوٹ میں دعا بھی کی گئی کہ خدا ان شہداء کو اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔

اس واقعے پر اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ علی لاریجانی شہید ہو گئے ہیں، تاہم تاحال تہران کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

مقبول خبریں