سائنس دانوں نے نئی قسم کا سیارہ دریافت کر لیا

یہ نو دریافت شدہ سیارہ زمین سے تقریباً 35 نوری سال کے فاصلے پر موجود ستارے کے گرد گھوم رہا ہے


ویب ڈیسک March 18, 2026

سائنس دانوں نے نئی قسم کا سیارہ دریافت کیا ہے جس میں میگما کا ایک دائمی سمندر موجود ہے اور یہ سمندر اپنے اندر گندھک کے وافر ذخائر رکھتا ہے۔

یہ نو دریافت شدہ سیارے کا نام L 98-59 d ہے جو زمین سے تقریباً 35 نوری سال کے فاصلے پر موجود ستارے کے گرد گھوم رہا ہے۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے کیے جانے والے مشاہدے میں معلوم ہوا کہ یہ سیارہ زمین سے تقریباً 1.6 گُنا بڑا ہے اور اس کی فضا میں بڑی مقدار میں ہائیڈروجن سلفائیڈ ہے۔

اس سے قبل سائنس دانوں کا اس سیارے سے متعلق ماننا تھا کہ یہ میں سے سے کسی ایک قسم کا سیارہ ہے۔ یہ سیارہ ایک گیس ڈوارف ہے جو چٹانوں سے بنا ہے اور اس میں ہائیڈروجن کا ایٹماسفیئر ہے یا یہ برف اور گہرے سمندروں والی پانی سے بھری دنیا ہے۔

لیکن تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ سیارہ مکمل طور پر الگ قسم کا سیارہ ہے جس میں گندھک کے ثقیل مالیکیولز ہیں۔

مقبول خبریں