ایران جنگ میں اہم موڑ، امریکی طیارہ بردار جہاز جنگ چھوڑ کر واپس لوٹ گیا

بحری جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس نے جہاز کی سرگرمیوں کو متاثر کیا


ویب ڈیسک March 18, 2026

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جیرالڈ فورڈ نامی امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے خلاف جاری جنگی صورتحال سے واپس بندرگاہ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اسی بحری جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس نے جہاز کی سرگرمیوں کو متاثر کیا۔

امریکی اخبار کے مطابق جہاز کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں 30 گھنٹوں سے زائد وقت لگا۔ واقعے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے، تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث 600 سے زائد اہلکار عارضی طور پر اپنے رہائشی حصوں سے محروم ہو گئے تھے، جبکہ اس بحری جہاز پر تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی بحری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں