شیخ رشید عمرہ کیس: ہائیکورٹ ڈویژن بینچ نے عمرہ اجازت سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت عمرہ اجازت کی درخواست کا ازسرنو میرٹ پر جائزہ لے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کرے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک March 18, 2026

شیخ رشید احمد کے عمرہ کیس میں ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے عمرہ اجازت سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی۔

عدالت نے حکم دیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت عمرہ اجازت کی درخواست کا ازسرنو میرٹ پر جائزہ لے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔

ڈویژن بنچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل تھا۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ شیخ رشید احمد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خارج کی گئی عمرہ درخواست بحال تصور ہوگی اور متعلقہ عدالت اس پر دوبارہ میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

مقبول خبریں