کراچی: سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل کمیشن میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا جواب جمع

جواب کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع صبح 10 بجکر 27 منٹ پر موصول ہوئی،


ویب ڈیسک March 18, 2026

سانحہ گل پلازہ سے متعلق جوڈیشل کمیشن میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے سوالنامے کا تحریری جواب جمع کرا دیا۔

جواب کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع صبح 10 بجکر 27 منٹ پر موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق وہ 10 بجکر 31 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پہنچتے ہی کے ایم سی، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی شروع کی گئی۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا، جبکہ پولیس اور ٹریفک پولیس نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے ہجوم کو کنٹرول کیا تاکہ امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے بتایا کہ آگ کی شدت عمارت کے اندرونی ڈھانچے اور آتش گیر مواد کی موجودگی کے باعث زیادہ ہوئی۔

جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ واقعے کے روز ٹریفک معمول سے کچھ زیادہ تھی اور ابتدائی طور پر ٹریفک جام کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا، متاثرہ افراد کی شناخت میں مدد فراہم کی اور تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ برقرار رکھا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ قانونی ورثاء اور متاثرین کے دعوؤں کی تصدیق کر کے شفاف انداز میں معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا۔

مقبول خبریں