آج ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ

دوحہ سے قطر ایئر ویز کے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن میں بہتری آئی ہے


ویب ڈیسک March 19, 2026

آج بھی ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ سے کراچی، لاہور، اسلام اباد کیلئے آج بھی پروازیں شیڈول پر ہیں۔ جبکہ کراچی سے دوحہ، بحرین ،ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ ہیں۔

لاہور، اسلام آباد، پشاور سے فجیرہ کی 8 پروازیں العین منتقل ہوئیں۔ آج العین سے لاہور اسلام اباد پشاور کیلئے 10 پروازیں آپریشنل ہیں۔

دوحہ سے قطر ایئر ویز کے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن میں بہتری آئی ہے۔ لاہور 8، اسلام اباد 7، پشاور 10 اور ملتان مشرق وسطی کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

20 روز کے دوران پاکستان بھر سے جنگی صورتحال کی وجہ سے 1810 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر دبئی اور الفجیرہ ایئر پورٹس سے فلائٹس آپریشنز بحال کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز نے فلائٹ آپریشنز کی بحالی کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ دبئی ،الفجیرہ ائیر پورٹس سے آج فلائٹس شیڈول کے مطابق اڑان بھریں گی۔

یواے ای انتظامیہ نے ائیر لائنز کو فلائٹس آپریشنز کی بحالی کاگرین سگنل دیدیا ہے۔

مقبول خبریں