راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ارشد زمان عرف لنگڑا نے بیرون ملک بیٹھ کر اپنے عزیز اقارب کے زریعے ایک مزید واردات کرڈالی۔
خاتون اور اس کے بھانجے کو مکان کی خریداری کا جھانسہ دیکر یرغمال بنالیا اور چالیس لاکھ روپے چھین لیے پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے راجہ ٹاؤن کی رہائشی مسماتہ شمیم اختر نے موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں پراپرٹی ڈیلر کے زریعے مکان فروخت کیا حج کے لیے بھی رقم جمع کر رکھی تھی اور بیٹی کے شادی کے لیے بنا زیور فروخت کیا تھا۔
اس کا علم ندیم نامی پراپرٹی ڈیلر کو ہوا میرے پاس رقم موجود ہے جس پر ندیم نے شاید نامی شخص کو اپنا پارٹنر اور انور اسلم کو ایک مکان کا مختار عام ظاہر کرکے رقم مکان خریدنے میں لگا کر برابر منافع دینے کا لالچ دیا اور مجھے اور بھانجے کو محلہ حاجیاں لے گیے جہاں جمشید ۔انور اسلم سمیت 13 مرد و خواتین ،چار نامعلوم افراد اور دو نامعلوم خواتین موجود تھیں۔
وہاں پرحاجی ارشد زمان عرف لنگڑا جو بیرون ملک تھا کو ویڈیو کال پر لیا جس نے کہا کہ مکان میرا ہے اور انور اسلم میرا مختار عام آپ مکان کا سودا کرلیں وہان موجود افراد کی حرکات دیکھ شک گزرا تو میں نے بھانجے سے کیا طبعیت خراب ہے بعد میں آکر سودا کرلیں گے۔
اس پر ندیم اور شاید زبردستی روکنے لگے اور حاجی ارشد زمان کو بتایاکہ یہ لوگ نکل رھے ہیں تو حاجی ارشد زمان نے انھیں کہا کہ ان سے پیسے لے لو اور مرمت کرو جس پر ندیم، شاید وغیرہ نے ہمیں یرغمال بنا لیا اور چالیس لاکھ روپے چھین لیے ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر اسٹامپ پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے و دستخط کروائے، سخت زیادتی ہوئی ہے مقدمہ درج کیا جائے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید تفتیش و ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے آفیسر نے بتایاکہ ارشد زمان عرف لنگڑا فراڈ و دھوکہ دہی معاملات میں راولپنڈی پولیس کا ریکارڈ یافتہ ہے کچھ ان دنوں بیرون ملک مقیم ہے۔