اسرائیل کا ایران اور لبنان پر تازہ حملہ

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سے اب تک 2,000 سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں


ویب ڈیسک March 21, 2026

اسرائیل اور امریکی افواج کی جانب سے ایران اور لبنان پر تازہ حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت اور ایران میں حملہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کے مطابق بیروت پر یہ حملے 2 مارچ کو تہران کی حمایت میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر فائرنگ کے جواب میں سلسلہ وار حملوں کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازی امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکی افواج نے ایرانی ڈرونز اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا مشرق وسطی میں مزید ہزاروں میرینز بھیج رہا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے اتحادیوں پر آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد سے انکار پر بزدلی کا الزام لگایا ہے۔

28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سے اب تک 2,000 سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ امریکی حکام کی جنگ میں طوالت کی وجہ سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ جنگ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے اور مزید پھیل سکتی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مقبول خبریں