کے پی میں کاٹلنگ کے علاقے تھانہ حرکی کی حدود قاسمی میں فائرنگ سے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کی تین خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔
فائرنگ کے واقعے میں دو کمسن بچے بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق خواتین میں محبوب علی کی اہلیہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
دونوں بیٹیاں شادی شدہ، عید منانے والدین کے گھر آئی ہوئی تھیں۔ زخمی بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔
زخمی بچے جاں بحق خاتون کے نواسہ اور نواسی ہیں۔ زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔