عیدالفطر پر اندورن و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ

غیرملکی ائیرلائنزکی مشرق وسطی کے لیے پروازوں میں بھی خصوصی اضافہ کیا گی


ویب ڈیسک March 22, 2026

عیدالفطر پر اندورن و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاند رات اورعید الفطر پر اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ رہا۔

عید سے ایک دن قبل ڈومیسٹک کے کرائے سابقہ کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد زائد رہے جس کے دوران 30فیصد مہنگےٹکٹس بھی شہریوں نےخریدے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اضافہ عید سیزن اورجیٹ فیول کی قیمت میں حالیہ اضافے کےسبب ہوا۔ ذرائع کےمطابق شہریوں کےاندرون ملک فضائی سفرمیں کمی رہی تاہم بیرون ملک سےپاکستانی شہریوں کی واپسی میں اضافہ رہا۔

غیرملکی ائیرلائنزکی مشرق وسطی کے لیے پروازوں میں بھی خصوصی اضافہ کیا گیا، پروازوں میں اضافہ خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی عید پرواپسی کے لئےکیاگیا۔

مقبول خبریں