128 سال بعد اولمپکس میں شامل کرکٹ مقابلوں کی تیاری کیلیے میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد

لاس اینجلس اولمپکس2028 کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  مقابلوں  میں مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی


زبیر نذیر خان March 22, 2026

128 سال  بعد اولمپکس  میں شامل کیے جانے والے کرکٹ مقابلوں کی تیاری کے لیے میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد ہوگا، لاس اینجلس اولمپکس2028  کے میزبان  امریکا  کے شہر کیلیفورنیا میں پہلی مرتبہ میجر لیگ کرکٹ  کھیلی جائے گی۔

نائٹ  رائیڈرز کرکٹ فیلڈ میں 5 میچز کا آغاز یکم جولائی  کو لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور واشنگٹن فریڈم  کے درمیان مقابلے سے ہوگا، لیگ میں 4 جولائی کو امریکا کے 250 ویں جشن آزادی کی  سالگرہ کے موقع پر بھی کرکٹ میچز ہوں گے۔

 لیگ کے سربراہ جانی گریو کا کہنا ہے کہ ایم ایل سی کا انعقاد امریکا میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے، لیگ کے پومونا فیئر گراونڈز لاس اینجلس اولمپکس2028  کے کرکٹ ایونٹ کا مرکز ہوں گے۔

 واضح رہے کہ  آخری مرتبہ پیرس اولمپکس 1900 میں کرکٹ ایونٹ میں برطانیہ اور میزبان فرانس کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا جبکہ  برطانیہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

لاس اینجلس اولمپکس2028 کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  مقابلوں  میں مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مقبول خبریں