نااہل مودی کی ناکام  پالیسیوں نے بھارتی عوام کو گیس کے ہولناک بحران میں دھکیل دیا

مودی سرکار نے ایران کیخلاف اپنی تمام تر توجہ اسرائیل کیساتھ گٹھ جوڑپر رکھی


ویب ڈیسک March 23, 2026

خلیج میں کشیدگی سے پوری دنیا توانائی کے بحران سے دوچار ہے لیکن مودی سرکار کی  دوغلی پالیسیوں نے  بھارت کیلئے توانائی بحران مزید سنگین کردیا

معروف برطانوی جریدہ " دی اکانومسٹ" نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات دنیا کے سامنے لے آیا۔

برطانوی جریدے میں کہا گیا کہ بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، اس وقت  پورے بھارت میں ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ کھاد کی فیکٹریاں اور  گیس پر منحصردیگر کاروبار اپنی سرگرمیاں روک چکے ہیں۔ 

دی اکانومسٹ کے مطابق کئی شہروں میں بھارتی شہری گیس سلنڈر کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور  ہیں، بھارتی عوام  پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے  اب  مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث گیس سلنڈرز کے حصول  کیلئے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے ایران کیخلاف اپنی تمام تر توجہ اسرائیل کیساتھ گٹھ جوڑپر رکھی اور  ملکی توانائی کی ضرورتیں پورے کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔

مقبول خبریں