کراچی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم لیاری گینگ کا کارندہ نکلا

ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک March 23, 2026

رات گئے کھارادر پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ملزم لیاری گینگ وار کا کارندہ نکلا۔

ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق ملزم اس سے قبل قتل سمیت متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل بھی جا چکا ہے۔

ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی۔ ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ میں مقدمہ الزام نمبر 38/2022 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ ماڑی پور، مقدمہ الزام نمبر 164/2025 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ ڈاکس، مقدمہ الزام نمبر 119/2025 بجرم دفعہ 394/397/34 تھانہ ڈاکس، مقدمہ الزام نمبر 13/2025 بجرم دفعہ 452/354/506B/337A(I)/34 تھانہ چاکیواڑہ، مقدمہ الزام نمبر 190/2026 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ جمشید کوارٹر اور مقدمہ الزام نمبر 97/2026 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ آرام باغ شامل ہے۔

ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں