جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹرمزید 46 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 388 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل و امریکی جنگ ائیرلائنز کے لیے مزید چیلنجز کا باعث بن گئی،جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 46 روپے کا اضافہ ہوگیا، کمرشل جہازوں، ایئربس اور بوئنگ کے طیاروں میں استعمال ہونے والےایندھن کی قیمت فی لیٹر 46 روپے بڑھ کر 388 روپے لیٹرہوگئی۔
ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے اب تک مسافر بردار طیاروں کے ایندھن کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے،یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے لیٹرتھی۔
مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے پیش نظر جیٹ فیول کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے، اسی وجہ سے جیث فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔