بلاول بھٹو اور بی بی آصفہ بھٹو کی شیری رحمان کی رہائش گاہ آمد، بیٹی کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو نے ماروی خورشید ملک کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی


ویب ڈیسک March 24, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سینیٹر شیری رحمان کی رہائش پہنچے جہاں انہوں نے اُن کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پی پی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان سے ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر تعزیت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کے خاوند سید ندیم حسین سے بھی ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور جمیل سومرو نے بھی سینیٹر شیری رحمان اور ندیم حسین سے رنج و غم کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری ودیگر نے ماروی خورشید ملک کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری و دیگر نے ماروی خورشید ملک کے انتقال پر لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

مقبول خبریں