بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے وہاں کے عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
خلیج میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے، لیکن مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو دوبارہ پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے جریدے خلیج ٹائمز نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات آشکار کردیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلےجلانے پر مجبور کر دیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی عوام گیس سے محروم ہیں جب کہ مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ دوسری جانب مودی سرکار کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث بھارتی عوام پیٹرول کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نااہل مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث غریب بھارتی عوام کے لیے ایک وقت کے کھانے کے لیے چولہا جلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ مودی حکومت کی تمام تر توجہ ایران کے خلاف اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی، جس کے باعث آج پورا بھارت گیس اور پیٹرول کے بحران سے دوچار ہے۔