سعودی عرب نے ایران کیخلاف جنگ کی ’حوصلہ افزائی‘ کا الزام سختی سے مسترد کردیا

سعودی سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے


ویب ڈیسک March 25, 2026

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے ایک امریکی اخبار میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی قیادت ایران کے خلاف طویل جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

سعودی سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی جانب سے ایسی کسی پالیسی یا موقف کا اظہار نہیں کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں شامل ہے جو خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید برآں، سعودی حکام نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مملکت کسی بھی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گی اور خطے میں امن کے قیام کو ترجیح دے رہی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مختلف ممالک اپنے اپنے مؤقف واضح کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں