کھانا بنانا بوڑھے افراد کو خطرناک دماغی بیماری سے بچا سکتا ہے: تحقیق

یہ عمل خطرناک بیماری کے امکانات کو 30 فی صد تک کم کرتا ہے


ویب ڈیسک March 26, 2026

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھر پر کھانا بنا کر کھانا بوڑھے لوگوں میں ڈیمیشنیا کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

بوڑھے افراد کا وقت کے ساتھ گھر پر کھانا بنانے کے بجائے فروزن غذاؤں اور مائیکرو ویو کے کھانوں پر انحصار بڑھ جاتا ہے، بالخصوص جب انہیں ذہنی مسائل سامنا ہو۔

لیکن جاپان میں محققین کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا ہے کہ بوڑھے افراد کے لیے کھانا بنانے کا عمل صرف جسمانی سرگرمی نہیں بلکہ دماغی سرگرمی بھی ہے۔

در حقیقت یہ عمل ڈیمینشیا کے خطرات کو 30 فی صد تک کم کر سکتا ہے اور نو آموز کھانا بنانے والوں میں خطرات 70 فہ صد تک کم ہو سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق تحقیق میں باقاعدگی سے کھانا بنانے والے افراد میں ڈیمینشیا کے خطرات میں کم پائے گئے جبکہ کھانا بنانے کا زیادہ فائدہ ان کو ہوا جن میں کھانا بنانے کی صلاحیتیں کم تھیں۔