کنٹونمنٹس بورڈ راولپنڈی و چکلالہ کی نئی حلقہ بندیاں چیلنج

سابق منتخب ممبران نے 20 وارڈز کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے شدید اعتراضات اٹھا دیے


ویب ڈیسک March 26, 2026

راولپنڈی:

کنٹونمنٹس بورڈ راولپنڈی اور چکلالہ کی نئی حلقہ بندیاں متنازع بن گئیں، سابق منتخب ممبران نے 20 وارڈز کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے شدید اعتراضات اٹھا دیے۔

ممبران کے مطابق وارڈز کی تقسیم غیر فطری ہے اور ووٹوں کی تعداد میں واضح عدم توازن پایا جاتا ہے۔

اعتراضات ریجنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیے گئے، ساتھ ہی مجوزہ حلقہ بندیوں اور ووٹر تناسب کا ڈرافٹ بھی جمع کروا دیا گیا۔

سابق ممبران کا کہنا ہے کہ ایک وارڈ میں 14 ہزار جبکہ دوسرے میں 64 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ کرنا ناانصافی ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ غیر منصفانہ تقسیم سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر ہوگی۔

حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت 30 اور 31 مارچ کو ہوگی۔ ممبران کینٹ بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ بندیاں فطری بنیادوں پر اور ووٹوں کی مساوی تقسیم کے مطابق کی جائیں۔