لاہور: سفاک شخص نے بیوی سمیت 3 بچیوں کو آگ لگادی

ایس ایچ او شاہدرہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے شوہر بلال کو گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک March 26, 2026

لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں بیوی سمیت 3 بچیوں کو آگ لگا دی جب کہ  ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی بنے کہا کہ آگ سے والدہ سمیت 7 سالہ ہانیہ 3 سالہ اقراء اور 3 ماہ کی نور کے چہرے اور ہاتھ جھلس گئے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد  نے کہا کہ ایس ایچ او شاہدرہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے شوہر بلال کو گرفتار کر لیا ہے۔

تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے کے حوالہ سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔