نفرت، جھوٹ اور سنسنی: بھارت کا گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب

بھارت میں صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر برقرار ہے، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز


ویب ڈیسک March 27, 2026

بھارتی میڈیا سنسنی خیزی اور شور شرابے کے ذریعے گمراہ کن دعوؤں اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے۔

امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بے نقاب کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا بی جے پی کے زیراثر غیر جانبداری کا لبادہ اتار چکا ہے جبکہ حقائق دکھانے سے بھی گریزاں ہے، بی جے پی کی مسلمان دشمنی پرمبنی اصلاحات، نفرت آمیزمیڈیا پر بار بار دہرائی جاتی ہیں۔

امریکی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کے مطابق بھارت میں صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر برقرار ہے، مسلمانوں کیخلاف جرائم کی رپورٹنگ پرصحافیوں کو مقدمات، حراست اور تحقیقات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گودی میڈیا نے لوگوں کی عقل سلب کر لی، بھارتی میڈیا کے متاثرین اب مودی کے ہر جھوٹ کو سچ مان کر فخر محسوس کرتے ہیں، بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی، شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے باعث معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

ریاستی سرپرستی میں گمراہ کن پروپیگنڈا اور ہندوتوا نظریے کی ترویج کرنے والا گودی میڈیا دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔