پاکستان کی حریت رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت سیخ پا

سیکریٹریز خارجہ ملاقات کے تناظر میں گیلانی، میر واعظ، شبیر شاہ آج عبدالباسط سے ملیں گے


News Agencies August 18, 2014
اقدام پاؤں پرکلہاڑی مارنا، علیحدگی پسندی کاذمے دار پاکستان ہوگا،بھارتی وزیر مملکت۔ فوٹو: فائل

دفتر خارجہ میں پاک بھارت کے درمیان دونوں وزرائے اعظم کی نئی دہلی میں ملاقات کے فیصلے کی روشنی میں25اگست سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے جامع مذاکراتی عمل کیلیے سیکریٹری خارجہ کی سطح پر ملاقات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ سجاتاسنگھ پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد کے ساتھ مذاکرات کیلیے25 اگست کو پاکستان آئینگی جبکہ پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے اس ملاقات کے تناظر میں حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور علی گیلانی کوآج سے نئی دہلی مدعوکیاہے، بھارتی وزیر مملکت جیت اندر سنگھ نے حریت رہنمائوں سے ملاقات پر سیخ پا ہوتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا یہ اقدام اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے، اگر پاکستان بھارت میں علیحدگی پسندی پھیلانا چاہتا ہے تو ذمے داری اسلام آباد پرہوگی۔

آئی این پی کے مطابق پاک بھارت سیکریٹریز خارجہ ملاقات میںجامع مذاکرات کی بحالی کا ایجنڈا اور فریم ورک طے کیا جائیگا،این این آئی کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ وہ ملاقات کیلیے نئی دہلی جائیں گے، دونوں ممالک تاخیر کے بغیرمسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے اقدامات کریں۔

مقبول خبریں