پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حیدرآباد کنگز مین کو 175 رنز کا ہدف

دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں


ویب ڈیسک March 29, 2026

لاہور:

پی ایس ایل 11 کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

شمائل حسین 54 اور حسن نواز 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹوم کرن 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکا۔

حیدرآباد کنگز میں کی طرف سے ریلے میریدتھ نے 3، عاکف جاوید اور مہیش تیکھشانا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، حیدرآباد کنگز مین کی قیادت مارنوس لبوشنگے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز مین کو اپنے اپنے پہلے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے صفر، صفر پوائنٹس ہیں۔

دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹنے کیلئے پر عزم ہیں۔

ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ آج شام 7 بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔