بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی اور لگژری طرزِ زندگی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں، انہوں نے اپنی گرل فرینڈ مہیکا شرما کو قیمتی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا نے مہیکا شرما کو مرسڈیز بینز وی کلاس (Mercedes-Benz V-Class) گاڑی تحفے میں دی جس کی قیمت تقریباً 1.7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو شو روم میں نئی گاڑی وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد یہ خبر تیزی سے پھلنے لگی اور یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جب ہاردک پانڈیا انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی قیادت کے لیے میدان میں اترنے والے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا لگژری گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس پہلے ہی کئی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں جن میں رولز رائس، لیمبورگینی اور آڈی جیسے برانڈز کی گاڑیاں شامل ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے ایک مہنگی فیراری بھی خریدی تھی۔
اس مہنگے تحفے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم نظر آئی جہاں کچھ مداحوں نے اسے محبت کا اظہار قرار دیا، وہیں بعض افراد نے اسے غیر ضروری خرچ بھی کہا۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور مہیکا شرما گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی دوستی اور مشترکہ عوامی تقریبات کے باعث خبروں میں ہیں۔