پی ایس ایل: آج آرام کا دن، کراچی کنگز کی 4 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن

راولپنڈی، اسلام آباد اور حیدر آباد صفر پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب چھٹی، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں


اسپورٹس ڈیسک March 30, 2026

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز کو چار روز گزرنے کے بعد آج آرام کا دن ہے۔

مجموعی طور اب تک کھیلے گئے 6 میچز کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز 2 میچز میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اپنے اپنے ابتدائی میچز جیت کر 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 میچز میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

راولپنڈیز، اسلام آباد یونائیٹڈ ایک ایک اور حیدر آباد کنگزمین 2 میچز کھیل کر صفر پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب چھٹی، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

کل شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔