دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ کی لائن پھٹ گئی، کراچی کے کئی علاقے پانی سے محروم

بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے لائن پھٹی، پانی کی فراہمی اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فراہمی متاثر رہے گی


نعیم خانزادہ March 30, 2026
فوٹو فائل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کیوجہ سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انج کی لائن نمبر 5 ایک با پھر پھٹ گئی جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

لائن پھٹنے کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ 24 سے 48 گھنٹے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر رہے گی۔

واٹرکارپوریشن حکام نے کہا ہے کہ صورت حال کے پیش نظر شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ 

واٹر کارپوریشن حکام نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ماثرہ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور بدھ تک شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب  بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے سیکنڈ فیز اور کے تھری پمپ ہاوس کے 4 پمپس بند ہوگئے جبکہ 72 انچ کی لائن ایک بار پھر پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا اور بڑاعلاقہ زیر آب آگیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام شروع کردیا گیا جو 24 گھنٹے میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے تاہم اس خرابی کی وجہ سے سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق کورنگی،لانڈھی، شاہ فیصل کالونی ، ملیر، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا، پی آئی بی کالونی  ضلع وسطی کے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔